Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Dec 2nd 2025, 9:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں  2 کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے،جس کے دوران  سات خارجی جہنم واصل ہوئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔

اسی طرح عمومی علاقے اسپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مزید خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ 

ترجمان کے مطبق مارے گئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج  کے مطابق علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد شروع کی گئی وژن "عزمِ استحکام" کے تحت ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے۔

وزیراعظم کا کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف 2 الگ الگ کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

  • 3 دن قبل
29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت

ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت

  • 3 دن قبل
پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟

پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

  • 3 دن قبل
اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

  • 3 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

  • 3 دن قبل
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

  • ایک دن قبل
Advertisement