نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری چین کی جانب سے کی گئی، جس کی مالیت 8 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی،رپورٹ

کراچی : پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25 فیصد کمی آئی ہے، جس سے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز مزید واضح ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان میں 92 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی،جبکہ نومبر 2025 میں ایف ڈی آئی کی مالیت 16 فیصد کمی کے بعد 18 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ اکتوبر میں یہ سرمایہ کاری 17 کروڑ 98 لاکھ ڈالر تھی۔
جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری چین کی جانب سے کی گئی، جس کی مالیت 8 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی۔
اسی طرح گزشتہ ماہ پاور سیکٹر میں 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر جبکہ فنانشل بزنس کے شعبے میں 6 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 31 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 39 کروڑ ڈالر تھی۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 15 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 10 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 15 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 hours ago





