لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا


اسلام آباد: عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا ہے۔
عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگائی اور پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کی۔
لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اس سے قبل بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے101.5 ارب روپےکی بولی لگائی تھی جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپےکی بولی لگائی ۔عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپےکی سب سے زیادہ بولی لگائی۔
دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپےکی نئی بولی لگائی۔
مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، قومی ائیرلائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئےگی۔
مشیر نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت چاہتی ہے قومی ائیرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیر لائن کی بہتری پر خرچ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جاسکےگی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بولی کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے.
وزیراعظم نے کہا کہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف مشیر برائے نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے۔

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 13 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 15 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 16 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 16 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 13 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)
