Advertisement

امریکہ نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ اور تعمیر نو پر حتمی رپورٹ جاری کر دی ، کل کتنے ارب ڈالر خرچ ہوئے؟

2002 سے 2021 تک امریکا نے افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے 144.7 ارب ڈالر مختص کیے، جبکہ جنگی کارروائیوں پر اضافی 763 ارب ڈالر خرچ ہوئے،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 4th 2026, 3:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ اور تعمیر نو پر حتمی رپورٹ جاری کر دی ، کل کتنے ارب ڈالر خرچ ہوئے؟

واشنگٹن ڈی سی: امریکا کے خصوصی انسپکٹر جنرل نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ اور تعمیر نو پر حتمی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی اقدامات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات میں افغان حکومت کو نظر انداز کرنے سے افغانستان کے ریاستی ڈھانچے میں کمزوری پیدا ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 2002 سے 2021 تک امریکا نے افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے 144.7 ارب ڈالر مختص کیے، جبکہ جنگی کارروائیوں پر اضافی 763 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کی کرپشن تعمیر نو میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی اور افغان سیکیورٹی فورسز 90 ارب ڈالر خرچ ہونے کے باوجود غیر ملکی افواج پر انحصار ختم نہ کر سکیں۔ امریکی انخلا کے بعد فورسز تیزی سے بکھر گئیں اور ہزاروں گھوسٹ ملازمین سامنے آئے۔

اسی طرح افغان سیکیورٹی فورسز کے لیے 147,000 گاڑیاں، ہزاروں عسکری آلات، 427,300 ہتھیار اور 162 طیارے فراہم کیے گئے، جبکہ انخلا کے بعد 7.1 ارب ڈالر مالیت کا سازوسامان افغانستان میں ہی چھوڑا گیا۔

جبکہ انسداد منشیات پروگرام پر 7.3 ارب ڈالر خرچ ہونے کے باوجود نتائج ناکام رہے اور اسٹیبلائزیشن پروگرامز پر 4.7 ارب ڈالر کے باوجود بھی ترقی محدود رہی۔

جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں 2,450 اور زخمی 20,700 ہو گئے۔ انخلا کے بعد افغان مہاجرین کی امریکا منتقلی کے لیے 14.2 ارب ڈالر مختص کیے گئے، جبکہ طالبان حکومت کو 4 سال میں 3.83 ارب ڈالر امداد دی گئی،صرف مارچ 2025 کی ایک سہ ماہی میں طالبان کو 120 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔

عالمی عطیہ دہندگان نے امریکی انخلا کے بعد 8.1 ارب ڈالر اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے پروجیکٹس کے لیے دیے، اور افغان ری کنسٹرکشن ٹرسٹ فنڈ کے تحت 1.5 ارب ڈالر کے چھ منصوبے فعال رہے۔ طالبان حکومت امداد پر ٹیکس اور لیویز وصول کرتی رہی۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 4 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 4 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 4 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
Advertisement