Advertisement
پاکستان

پشاور 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 11th 2026, 3:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

پشاور میں نو مئی کے واقعات سے متعلق ویڈیوز کی تصدیق کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے اپنی تفصیلی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیرِ تجزیہ ویڈیوز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے، جس نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے فرانزک تجزیے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

پولیس کے مطابق نو مئی کے واقعات سے متعلق 16 ویڈیوز ایک یو ایس بی کے ذریعے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوائی گئی تھیں، جہاں ان ویڈیوز کا فریم بہ فریم تکنیکی اور بصری جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے متن کے مطابق متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی اور عرفان سلیم سے متعلق دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے آثار سامنے آئے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ماہرین نے ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کے لیے ان کی سوشل میڈیا پروفائل تصاویر کا تقابلی جائزہ بھی لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو نو مئی کی ویڈیوز میں موجود شخص سے ملا کر دیکھا گیا، جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ دونوں ایک ہی فرد ہیں۔

اسی طرح عرفان سلیم، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی پروفائل تصاویر اور ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کے درمیان بھی مطابقت پائی گئی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا اور کسی قسم کے آڈیو یا دیگر شواہد کو اس میں شامل نہیں کیا گیا،فرانزک رپورٹ کی تیاری کا عمل 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
Advertisement