سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
حکومت نے ہتھیار ڈالنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے کھول رکھے ہیں اور بلوچستان میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جا رہی ہیں،وزیر اعلی سرفراز بگٹی


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خاران شہر میں مختلف راستوں سے داخل ہونے والے تقریباً 20 دہشتگردوں کا مقصد بینکوں کو لوٹنا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ خاران آپریشن کی قیادت کرنل ودان نے کی، جبکہ کارروائی کے دوران کرنل ودان اور میجر عاصم زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، تاہم دہشتگرد نیشنل بینک پاکستان سے 34 لاکھ روپے اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔
پریس کانفرنس میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ نوجوانوں کو پروپیگنڈا ٹول کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں اور خاران میں بلوچ عوام کے پیسے لوٹنے کے لیے داخل ہوئے تھے، مگر خاران کے عوام نے ان دہشتگردوں کو مسترد کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور زخمی جوانوں کے خون کی قدر کرتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 900 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اور دہشتگردوں کا سوشل مانیٹرنگ چیپٹر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ خاران میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت نے ہتھیار ڈالنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے کھول رکھے ہیں اور بلوچستان میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، ساتھ ہی آن لائن ٹیسٹ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ تین ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان کے تمام سرکاری اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور اسپتالوں میں فائبر انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بولان قومی شاہراہ پر ترقیاتی کام کے باعث رات کے وقت بندش کی جاتی ہے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

