گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
مسافربس کراچی سے جیونی جارہی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جو مزدوری کیلئے جیونی جار رہے تھے،پولیس حکام


گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے، اطلاع موصول ہوتے ہی پاک فوج کے دستے فوری امدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔
پاک فوج کے دستوں نے جان بحق افراد کی لاشیں اور شدید زخمی مسافروں کو پاک بحریہ اور ریسکیو 1122 کی ایمبولنسز کے ذریعے پی این ایس درمان جاہ اور ماڑا منتقل کیا۔ پی این ایس درمان جاہ جناح نیول بیس اوماڑا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
شدید زخمی مسافروں کو پاک بحریہ کے ATR کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے بعد پاک فوج نے سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

اس حوالے سےایس پی ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب ھڈ گوٹھ کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مسافربس کراچی سے جیونی جارہی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جو مزدوری کیلئے جیونی جار رہے تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
میر سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو حادثے میں زخمی مسافروں کی طبی دیکھ بھال و بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا حکم دیا۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل


