ہلاک دہشت گرد کوئٹہ سبی شاہراہ بلاک کرکے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جس پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا،ترجمان


کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) کی کوئٹہ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے مسلح دہشت گرد مستونگ کے علاقے دشت میں موجود ہیں اور کوئٹہ – سبی شاہراہ پر ناکہ بندی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز اور شہری ٹریفک کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیمیں فوری طور پر علاقے میں پہنچیں اور نگرانی شروع کی۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران پانچ نامعلوم دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی دشوار گزار اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 5 کلاشنکوف،7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوئٹہ سبی شاہراہ بلاک کرکے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جس پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاست پوری قوت کے ساتھ امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی، دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 4 hours ago

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 3 hours ago

وزیرِ اعظم کا مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ،حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش
- 9 hours ago

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 9 hours ago
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 7 hours ago

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 8 hours ago

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 9 hours ago

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 3 hours ago

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 4 hours ago

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 9 hours ago

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 7 hours ago












