Advertisement
پاکستان

حکومت کا زیر حراست اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے زیرحراست اپوزیشن لیڈرشہبازشریف، خواجہ آصف، خورشید شاہ اورعلی وزیرکو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 14 2021، 11:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپوزیشن نے زیرحراست ارکان قومی اسمبلی کےپروڈکشن آرڈرکےلیے سپیکرکودرخواست کردی،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف، خواجہ آصف، خورشید شاہ اورعلی وزیرسینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف لیگی رکن خواجہ آصف زیرحراست ہیں، پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ اورعلی وزیربھی جیل میں ہیں۔ 

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے زیرحراست چاروں ارکان اسمبلی کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تین مارچ کوقومی اسمبلی ہال میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی،دومارچ کی شام تک زیرحراست چاروں اراکین کواسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا جن میں  اسلام آباد کی2 ، پنجاب کی 11 ، سندھ  11 ، خیبر پختونخواہ سے 12 اور بلوچستان کی 12 نشستیں شامل  ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

 

Advertisement