پاکستان
چینی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں ،آرمی چیف جنرل باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پی ایل اے اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں ،باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ جنرل ہیڈکوارٹرز میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی 94 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں چینی سفیرنونگ رونگ، دفاعی اتاشی میجر جنرل چن وین رونگ اور چینی حکام نے شرکت کی،پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔
94th Anniversary of the founding of Chinese Peoples’ Liberation Army (PLA) was commemorated at GHQ. General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) was the Chief Guest on the occasion. Ambassador of China to Pakistan; His Excellency Mr Nong Rong, Defence Attache; (1/6) pic.twitter.com/tvlgps4pJS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاع، سکیورٹی اورنیشن بلڈنگ میں پی ایل اے کی قیادت کو سراہا، آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے منفرداورانتہائی قریبی تعلقات ہیں ،ہر چیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ باہمی شراکت داری علاقائی امن و استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے ،ماضی اور حال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا،پی ایل اے اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں ،باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں .
چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چن وین رونگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اورتقریب کے انعقاد پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔چینی دفاعی اتاشی نے کہاکہ چینی صدر کے مطابق پاکستانی مسلح افواج پاک چین تعلقات کا کلیدی جزو ہیں ، چین پاکستان آہنی بھائی ہر مشکل کے ساتھی، تذویراتی شراکت دار ہیں ۔
94th Anniversary of the founding of Chinese Peoples’ Liberation Army (PLA) was commemorated at GHQ. General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) was the Chief Guest on the occasion. Ambassador of China to Pakistan; His Excellency Mr Nong Rong, Defence Attache; (1/6) pic.twitter.com/tvlgps4pJS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2021
انہوں نے کہاکہ پاک چین سٹرٹیجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں ۔ پاکستان چین ہر موسم کے دوست، سٹریٹیجک پارٹنر اور آہنی بھائی ہیں، چین کے دفاعی اتاشی نے کہاکہ دنیا بدل سکتی ہے ہم ہمیشہ کھڑے ہیں ۔اپنے مفادات، جغرافیائی تحفظ اور علاقائی امن کیلئے متحد ہیں۔
علاقائی
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع
ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تفریح
معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے
اداکاری کو نئی جہت سے آگاہ کرنے والے معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔
1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 60 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سے کیا۔
اپنے وقت میں پی ٹی وی کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار شہزاد خلیل نے ''اڑتا آسمان'' نامی ڈرامے کے ذریعے شفیع محمد شاہ کو چھوٹی اسکرین پر متعارف کرایا۔ تاہم ''اڑتا آسمان'' ان کی پہلی ہٹ سیریل تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ٹی وی کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔
30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں 'آنچ'، 'چاند گرہن'،'زینت'، 'دائرے'، 'دیواریں'، 'جنگل'، 'ماروی'،'تپش' اور' لیلیٰ مجنوں' شامل ہیں۔
فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغۂ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازاگیا۔ 2006 میں انہیں جگر کا عارضہ لاحق ہوا جس نے ان کی جان لے لی اور 2007 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے ہیں لیکن اداکاری کو نئی جہت دینے والےاس اداکار کو پاکستان ٹی وی کے درخشاں ستارے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جرم
چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی
حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس
چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے حملے میں ہلاکتوں کا واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔
چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے 8 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔
تحقیقات کے مطابق طالب علم مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔
پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے