پاکستان اور آسٹریا کا مشترکہ اعلامیہ جاری، مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ
دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی و نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع صلاحیت کو تسلیم کیا،اعلامیہ


ویانا:وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ آسٹریا کے موقع پر پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورہ کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کی حکومت کی نمائندگی وفاقی چانسلرکرسچن ا سٹاکر اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کی ۔وفاقی چانسلر آسٹریا نے 16 فروری 2026 کو وزیراعظم پاکستان کا سرکاری دورے کے موقع پر استقبال کیا۔
یہ دورہ 1956 میں آسٹریا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا،جس میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عالمی سطح پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں جانب سے امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد پر مبنی کثیرالجہتی نظام اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت، مہمان نوازی، تعلیم، آئی ٹی، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی و نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع صلاحیت کو تسلیم کیا۔ اس ضمن میں زیر غور مختلف مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دووں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے علاوہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر اور پاکستان کے وزیراعظم نے آسٹریا اور پاکستان کی نمایاں کمپنیوں کے ایک مشترکہ فورم کی بھی مشترکہ صدارت کی۔ موجودہ اور مستقبل کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کی کاروباری برادری کو اپریل 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے وفاقی چانسلر کرسچین اسٹاکر کو مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 7 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل








