صہیونی سفاکیت کی انتہا:گرلز پرائمری اسکول پر اسرائیلی حملے میں 51 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
صرف اس ایک مقام پر درجنوں بچوں کا قتلِ عام ہوا ہے۔ ایران کے خلاف ان جرائم کا حساب ضرور دینا ہوگا،عباس عراقچی


تہران :صہیونی ریاست نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئےایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پرفضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 51 افراد جاں بحق اور تقریباً 60 زخمی ہوئے ہیں جن میں طالبات اور اسکول کا عملہ بھی شامل ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اس حملے میں کم از کم 63 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کم بتایا گیا تھا، تاہم بعد میں موصول ہونے والی رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیںممقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے میں اب بھی طالبات اور اساتذہ کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل نے صبح کے وقت اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
واقعے کے بعد امدادی اداروں اور طبی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے،جبکہ ملبے تلے متعدد طالبات اور عملے کے افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے ایکس اکاؤنٹ پر اسکول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کے جنوب میں واقع بچیوں کے پرائمری اسکول پر دن دیہاڑے حملہ کیا گیا، اس وقت کہ جب طالبات اسکول میں ہی موجود تھیں۔
انہوں نے کہا صرف اس ایک مقام پر درجنوں بچوں کا قتلِ عام ہوا ہے۔ ایران کے خلاف ان جرائم کا حساب ضرور دینا ہوگا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 8 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 14 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 13 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 14 گھنٹے قبل




