Advertisement

جنگ کا 8 واں روز: امریکا اور اسرائیل کےفضائی حملے جاری، ایران کی بھرپور جوابی کارروائی

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں تباہی کے مناظر ہیں، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی میزائلوں سے لرز رہی ہیں،بھارتی صحافی کا انکشاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 7th 2026, 4:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگ کا 8 واں روز: امریکا اور اسرائیل کےفضائی حملے جاری، ایران کی بھرپور جوابی کارروائی

تہران: ایران پر اسرائیلی و امریکی فضائی حملے آٹھویں روز بھی جاری ہے جس سے ایران میں کئی شہری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اب تک ایران کے 43 بحری جہازوں کو نقصان پہنچانے یا تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بمباری سے ایران کے 6 بیسلٹک میزائل لانچر اور تین ایڈوانس دفاعی نظام بھی تباہ کر دیئے گئے۔

علاوہ ازاں ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا گیا جہاں کھڑے طیاروں کونشانہ بنایا گیا،جبکہ تہران کے مغربی حصے میں زور دار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

اسرائیل اور امریکی بمباری سے ایران میں شہید افراد کی تعداد 1332 ہوگئی، شہدا میں 198 خواتین، طبی عملے کے 8 ارکان بھی شامل ہیں، ایران نے اردون میں تھاڈ ڈیفنس سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا۔

دوسری جانب ایران نے جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے مشرق وسطی سمیت اسرائیل و امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائلز اور ڈرونز سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،جس سے اسرائیل کے متعدد شہروں میں تباہی دیکھی جا رہی ہے،جبکہ صہیونی حکومت نے عالمی میڈیا سمیت مقامی میڈیا کی کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

 بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں تباہی کے مناظر ہیں، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی میزائلوں سے لرز رہی ہیں۔

بھارتی صحافی نے انکشاف کیا کہ اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر لینے اور اسپتال جانے کی اجازت نہیں، تباہ عمارت کی تصویر یا ویڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کا چرچا سنا تھا مگر یہ ٹیکنالوجی ناکام ہوتے دیکھ لی۔ میزائل الرٹ کا کبھی کبھی میسج بھی نہیں آتا اور حملہ ہو جاتا ہے۔

جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ شمالی خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکرکو میزائل سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ ایران نے عراق کے شہر اربیل میں امریکیوں کے ممکنہ زیر استعمال ہوٹل پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر مشروط ہتھیار ڈالنے تک تہران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، قابل قبول رہنما کا انتخاب ہونے کے بعد امریکا اور اتحادی ایران کی ہر ممکن مدد کریں گے، خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای ناقابل قبول ہے۔
جبکہ صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج اتارنے کا امکان بھی مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کی میزائل اور دفاعی صلاحیت ختم کردیں گے، ایران نے ڈیل کیلئے کال کی، ہم نے کہا بہت دیر ہوگئی، ایران کے بعد اگلا ہدف کیوبا ہوگا۔ 

Advertisement
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 4 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 2 دن قبل
Advertisement