Advertisement
Mobin
Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی ، بھارتی حمایت یافتہ5 خارجی جہنم واصل

بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 دن قبل پر مارچ 15 2026، 8:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی ، بھارتی حمایت یافتہ5 خارجی جہنم واصل

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 5 خارجی دہشتگردوںکو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ، دوران آپریشن دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

ترجمان کا پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم میں پختہ اور غیر متزلزل ہیں۔

Advertisement
Moib
سونے کی قیمتوں میں چوتھے روز نمایاں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمتوں میں چوتھے روز نمایاں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سفارتی روابط کی اہمیت پر زور

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سفارتی روابط کی اہمیت پر زور

  • 16 گھنٹے قبل
امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا اردو زبان پاکستان سے اظہارِ تشکر

امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا اردو زبان پاکستان سے اظہارِ تشکر

  • ایک دن قبل
رحیم یار خان: امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ،متعدد زخمی

رحیم یار خان: امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ،متعدد زخمی

  • 20 گھنٹے قبل
 حکومت عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،وزیر اعظم

 حکومت عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،وزیر اعظم

  • 19 گھنٹے قبل
امریکا کو بڑا دھچکا:برطانیہ، فرانس،جرمنی، جاپان اور آسٹریلیا کا ٹرمپ کی اپیل پر جہاز بھیجنے سے انکار

امریکا کو بڑا دھچکا:برطانیہ، فرانس،جرمنی، جاپان اور آسٹریلیا کا ٹرمپ کی اپیل پر جہاز بھیجنے سے انکار

  • 19 گھنٹے قبل
نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس ختم کر دیا

نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس ختم کر دیا

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان کا اپنے آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزارنے کیلئے ایران سے رابطہ ،سنئیرحکام کی تصدیق

پاکستان کا اپنے آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزارنے کیلئے ایران سے رابطہ ،سنئیرحکام کی تصدیق

  • 16 گھنٹے قبل
طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جنوبی وزیرستان حملے کی جعلی ویڈیو پھیلانے کا انکشاف

طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جنوبی وزیرستان حملے کی جعلی ویڈیو پھیلانے کا انکشاف

  • 21 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کردیا 

پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کردیا 

  • 18 گھنٹے قبل
اسرائیل کی جارحیت جاری، جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع، حزب اللہ سے شدید جھڑپیں

اسرائیل کی جارحیت جاری، جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع، حزب اللہ سے شدید جھڑپیں

  • ایک دن قبل
حکومت کا وفاقی ملازمین کیلئے بڑا اعلان، عید سے پہلے تنخواہیں دینے کی ہدایت

حکومت کا وفاقی ملازمین کیلئے بڑا اعلان، عید سے پہلے تنخواہیں دینے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement