مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو پناہ دینے والے تمام ہوٹلز کو جنگی اہداف تصور کیا جائے گا، ایران
خلیجی تعاون کونسل کے ممالک میں امریکی فوجی مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،عباس عراقچی


تہران :ایران نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں وہ تمام ہوٹلز جہاں امریکی فوجیوں نے قیام کیا یا آئندہ کریں گے، انہیں جنگی اہداف تصور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تمام امریکی فوجی کسی ہوٹل میں منتقل ہو جاتے ہیں تو ہمارے نقطہ نظر سے وہ ہوٹل امریکی تنصیب بن جاتا ہے۔
بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہم صرف خاموش بیٹھے رہیں اور امریکی ہمیں نشانہ بناتے رہیں؟ جب ہم جواب دیتے ہیں تو جہاں بھی وہ موجود ہوں، ہمیں حملہ کرنا ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا تھا کہ خلیجی تعاون کونسل کے ممالک میں امریکی فوجی مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
عباس عراقچی نےاپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس جنگ کے آغاز سے ہی امریکی فوجی جی سی سی کے فوجی اڈوں سے نکل کر ہوٹلوں اور دفاتر میں چھپ گئے ہیں۔
ایکس پر جاری کر دہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ہوٹلوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فوجیوں کو کمرے فراہم نہ کریں۔
علاوہ ازاں ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو سختی سے مشورہ دیتے
ہیں کہ جہاں امریکی افواج موجود ہیں وہاں سے فوری نکل جائیں تاکہ آپ نقصان سے محفوظ رہیں،بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران پر لازم ہے کہ وہ امریکی افواج کو جہاں کہیں بھی پائے نشانہ بنائے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 17 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 17 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 11 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل







