Advertisement
پاکستان

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: سعودی عرب،ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

دورے کے دوران، وزرائے خارجہ وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مختلف دوطرفہ و علاقائی امور پر بات چیت کریں گے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 28th 2026, 2:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: سعودی عرب،ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: مشرق ِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد پیدا ہونے والے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالےسے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے ، جس کی تصدیق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، ترک وزیر خارجہ حقان فدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعطی، کل اسلام آباد کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور مختلف دوطرفہ و علاقائی امور پر گفت و شنید کرنا ہے، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ 29 سے 30 مارچ 2026 تک اسلام آباد میں قیام کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دورے کے دوران، وزرائے خارجہ وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مختلف دوطرفہ و علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب، ترکی اور مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یہ دورہ ان ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزرائے خارجہ کے دورے کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے علاوہ اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 19 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 منٹ قبل
Advertisement