نیپرا نے فروری 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے


اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صارفین سے یہ اضافی رقم اپریل 2026 کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
خیال رہے کہ نیپرا نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اب فروری کی ایڈجسٹمنٹ نے صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل







