پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کا پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے حالیہ ایران-امریکہ مذاکرات کا خیرمقدم
منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، واضح پالیسی اور ادارہ جاتی تیاری ناگزیر ہے،فورم


لاہور: پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (PIBF) نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے حالیہ ایران–امریکہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کی جانب ایک بروقت اور اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
جمعرات کو جاری بیان میں PIBF کے صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا، “پاکستان نے ایک بار پھر اپنی مؤثر سفارتی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم عالمی قوتوں کے درمیان ایک قابلِ اعتماد پل کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف خطے میں امن کے امکانات کو مضبوط بناتی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بھی اضافہ کرتی ہے۔”
سیکرٹری جنرل محمد اعجاز تنویر نے کہا، “یہ مذاکرات ایک مثبت پیش رفت ہیں، تاہم اب ضروری ہے کہ یہ عملی نتائج میں تبدیل ہوں، خصوصاً ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی اور بالآخر ان کے خاتمے کی صورت میں۔ ان پابندیوں نے طویل عرصے سے علاقائی معاشی سرگرمیوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو متاثر کیا ہے۔”
چیف آرگنائزر معاذ قاضی نے کہا، “پاکستان کو چاہیے کہ وہ پابندیوں میں کسی بھی ممکنہ نرمی کے فوراً بعد عملی اقدامات کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔ ایران-پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری پیش رفت ناگزیر ہے، خاص طور پر ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی بحران کے پیش نظر۔”
فورم نے اس امر پر زور دیا کہ اس پائپ لائن کے ذریعے سستی گیس کی فراہمی ملک میں توانائی کی قلت کو دور کرنے، صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور مجموعی معاشی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پائیدار ترقی اور برآمدات میں بہتری کے لیے قابلِ اعتماد توانائی کی فراہمی بنیادی شرط ہے۔
PIBF نے مزید کہا کہ منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، واضح پالیسی اور ادارہ جاتی تیاری ناگزیر ہے۔ فورم نے خبردار کیا کہ اس موقع سے فائدہ نہ اٹھانا پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
آخر میں فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مؤثر سفارتکاری کو بروقت اور فیصلہ کن معاشی اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 3 دن قبل

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 19 گھنٹے قبل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 3 دن قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 2 دن قبل

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2 دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 2 دن قبل

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 2 دن قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 3 دن قبل




.jpeg&w=3840&q=75)
