Advertisement

بیروت: سیز فائر کے باوجود بھی اسرائیلی حملے، 254 افراد شہید، عالمی رہنماؤں کی جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل

حملوں میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، حملوں کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی گئی،لبنانی حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر اپریل 9 2026، 4:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیروت: سیز فائر کے باوجود بھی اسرائیلی حملے، 254 افراد شہید، عالمی رہنماؤں کی جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل

بیروت: سیز فائر کے باوجود بھی جنوبی لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری ہےحالیہ فضائی حملوں میں 250 سے زائدافرادشہید  اورسینکڑوں زخمی ہو گئے۔ جبکہ عالمی برادری نےاسرائیل سے جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے بعد لبنان نے آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے اور سرکاری دفاتر بند رکھے گئے ہیں۔

لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ایک روز میں ملک بھر میں اسرائیلی حملوں میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، حملوں کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی گئی۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ہونے والی اس خونریزی کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے لیے لبنان کو شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان سے کہا کہ جنگ بندی قبول بہترین قدم ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمانویل میکرون نے امید ظاہر کی کہ فریقین تمام محاذوں پر جنگ بندی کو برقرار رکھیں گے۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement