Advertisement

 ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا،سپریم لیڈر مجتنی خامنہ ای

آبنائے ہرمز کے انتظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور ایران پر حملہ کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گااور امریکہ سے ہر نقصان کا ازالہ طلب کریں گے،سپریم لیڈر

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 10th 2026, 1:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا،سپریم لیڈر مجتنی خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے حالیہ تحریر ی پیغام میں کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے حقوق سے کسی بھی صورت میں ستبردار نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ پیغام ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے 40 روز پورے ہونے کے موقع پڑھ کر سنایا گیا، جو کہ 28 فروری کو ہونے والے حملوں کا نشانہ بنے تھے۔

سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہم نے جنگ چاہی تھی نہ چاہتے ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت میں اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اس سلسلے ہم اس پوری مزاحمت کو ایک مجموعی محاذ سمجھتے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کے سٹریٹجک انتطام کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرے گا۔

بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نےمزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور ایران پر حملہ کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گااور امریکہ سے ہر نقصان کا ازالہ طلب کریں گے۔

رہبرِ اعلیٰ  نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود وہ یہ نہ سوچیں کہ سڑکوں پر نکلنا اب ضروری نہیں رہا،عوامی مقامات پر بلند ہونے والی آپ کی آوازیں یقیناً مذاکرات کے نتائج پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔بہادر ایرانی قوم اس میدانِ جنگ میں فاتح ثابت ہوئے۔

جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عوام کو تلقین کی کہ جھوٹے وعدوں سے بچیں، ، ریاست اپنے حقوق پر سمجھوتہ کیے بغیر امن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ 

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 12 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 13 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 13 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 7 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement