پاکستان
مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق وزیر اعظم کا اہم بیان
کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے حکومت کا سخت فیصلے کرنے پر مجبور کردیا، وفاق کو ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز،وزیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے اہم بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر میں بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر حالات سنگین ہورہے ہیں، ملک میں گزشتہ روز 3 ماہ بعد 5ہزار سے زائد نئے کیسزسامنے آئے جبکہ 9 مئی کے بعد مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس 62 زندگیاں نگل گیا،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی 9 فیصد کے قریب پہنچ گئی،چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 5ہزار26 نئے کیس سامنے آئے۔
حکومت کو ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویزدی گئی،وزیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن لگاتے ہیں تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے،کیا لاک ڈاؤن سے ہم اپنی معیشت کو بچالیں گے؟
لائیو سیشن میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہے، بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،وبھارت میں حکومت نےبغیر سوچے لاک ڈاؤن کیا، بھارتی حکومت نے اوپر کی کلاس کا سوچا اور لاک ڈاؤن لگادیا،محنت کش لوگوں کا نہیں سوچا،صرف ایلیٹ کی جانب دیکھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش تھی کہ لاک ڈاؤن کردیں، مانتا ہوں کہ لاک ڈاؤن بالکل ٹھیک فیصلہ ہے اس کا پھیلاؤ کم ہوجائےگا، مگر لاک ڈاؤن لگاتے ہیں تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، دیہاڑی دار طبقہ ، ٹیکسی والے چھوٹے مزدور کیسے گزاراکرینگے؟ بچے گھر میں بھوکیں ہونگے تو کیسے کہیں گے کہ باہر نہ جائیں۔
لائیو سیشن میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا اور معیشت کو ساتھ لیکر چلنا ہے، ہماری معیشت مشکل وقت سے نکلی اور اللہ کےکرم سےاوپر جارہی ہے، ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن لگاکر معیشت کو تباہ نہیں کرنا ،حکمت عملی کے تحت ہمیں کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک ملک بھر میں تین کروڑ افراد کو کرونا ویکسین لگ چکی، حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ ویکسینیشن میں کوئی کمی نہ آئے، سکولوں سے متعلق میرا نظریہ یہ ہے کہ جب تک سکولز کے اساتذہ عملے کو ویکسین نہ لگے تو نہیں کھولنےچاہئیں۔
واضح رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ویکسی نیشن کا ایک نیا ریکارڈ بننے لگا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 549,675 افراد کو ویکسین لگائی گئی ،یہ صوبے میں کسی بھی ایک دن میں کی گئی ویکسینیشن کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔
صحت
نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انتظامیہ مزید کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
علاقائی
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیاگیا
اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید پابندیاں عائد کر دی۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، لاہوراور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے،یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں مزید پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طبی عملے اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،پابندیوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبرتک ہوگا۔
8بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے، تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندوروں کو استثنی ہوگا۔
جبکہ صوبائی حکومت نے لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پرمکمل پابندی ہوگی،اینٹوں کے بھٹے، فرنس انڈسٹری کے کام بھی پر بندش ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں صرف 4بجے تک کام کریں گے،ریسٹورنٹس کو 4سے 8بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحل کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیا ہے،جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کو بھی آن لائن منتقل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری محکموں کو عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔
تجارت
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2562 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
کھیل ایک دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ