Advertisement

آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون آرمی چیف مقرر

جنرل سوزان کی تعیناتی فوج میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے جہاں خواتین اہلکاروں کے ساتھ ہراسانی کے سنگین الزامات بھی لگائے جاتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 13th 2026, 5:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون آرمی چیف مقرر

سڈنی:آسٹریلیا نے اپنی آرمی کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے دفاعی قیادت میں ردوبدل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے، جنرل سوزان کوئیل رواں برس جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

رپورٹس کے مطابق لیفیننٹ جنرل سوزان کوئیل کا فوجی کیرئیر 40 سال پر محیط ہے،55 سالہ سوزان کوئیل  نے 1987 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی اہم کمانڈ عہدوں پر فائز رہی ہیں، تاہم وہ آسٹریلوی فوج کی کسی بھی شاخ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بننے جا رہی ہیں۔

سوزان کوئیل کی یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب آسٹریلوی فوج اپنے صفوں میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

جنرل سوزان کی تعیناتی آسٹریلین آرمی میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے جہاں خواتین اہلکاروں کے ساتھ ہراسانی کے سنگین الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے آسٹریلین آرمی کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سربراہ تعینات کی گئی ہے جبکہ وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کی تعیناتی کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت آسٹریلیا کی دفاعی فورسز میں خواتین اہلکاروں کی تعداد 21 فیصد ہے جبکہ اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دینے والی خواتین افسران کی تعداد 18 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔

آسٹریلین ڈیفنس فورسز نے 2030 تک فورسز میں خواتین کی مجموعی شمولیت کا ہدف 25 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement