Advertisement

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے،اسماعیل بقائی

جنگ بندی کے آغاز سے ہی امریکہ نے اس کی خلاف ورزی کی ہے، اور ایران نے اس معاملے سے پاکستان کو بھی آگاہ کیا ہے، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 20th 2026, 3:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے،اسماعیل بقائی

تہران: ایرانی وزارارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس بارے میں پاکستان کو بتا دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں۔ ان کے مطابق امریکہ نے حال ہی میں ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کیے ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ امریکہ اپنے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھ رہا اور اس کا طرزِ عمل کسی مثبت نتیجے تک نہیں پہنچ سکتا۔

ترجمان کے مطابق جنگ بندی کے آغاز سے ہی امریکہ نے اس کی خلاف ورزی کی ہے، اور ایران نے اس معاملے سے پاکستان کو بھی آگاہ کیا ہے، امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی عائد کرنا بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جبکہ واشنگٹن مسلسل ایران پر الزام تراشی کر رہا ہے جو کہ ایک پرانا طریقہ کار ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکہ حقائق کو نظر انداز کر کے صرف ایران کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کرتا ہے، جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement