اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،مشرق وسطیٰ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ایران امریکہ مذاکرات کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے گا،اسحاق ڈار


اسلام آباد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہاکان فیدان پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اہم پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور خطے میں امن کیلئے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد راستہ قرار دیا۔
جاری کر دہ بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن و استحکام کیلئے سفارتی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ نے دورانِ گفتگو باہمی اُمور پربھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی علاقائی استحکام کیلئے کوششوں پر زور دیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز کرنے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
علاوہ ازاںترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا،جس میں اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے سہولت کاری فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ایران امریکہ مذاکرات کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے گا۔
اسحاق ڈارنے واضح کیا کہ سہولت کاری کے عمل پر صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ بیانات ہی پاکستان کی اصل پالیسی کے عکاس ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نام حکام یا ذرائع سے منسوب خبریں چاہے وہ پرنٹ میڈیا پر ہوں یا سوشل میڈیا پر،پاکستان کے سرکاری موقف کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 38 منٹ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل



