کمیشن کے 9 ارکان نے ان کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چیف جسٹس پاکستان سمیت 4ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا، جس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا، کمیشن کے 9 ارکان نے ان کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چیف جسٹس پاکستان سمیت 4ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی، جس کا فیصلہ بھی اکثریتی رائے سے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے، ان کے تبادلے کے خلاف 4 ووٹ سامنے آئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز تبادلوں کی مخالفت میں ووٹ دیا،جسٹس منیب اختر نے بھی ججز ٹرانسفر کی مخالفت کی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر نے بھی ججز ٹرانسفر کی مخالفت میں ووٹ دیا،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز ٹرانسفر کی مخالفت میں 4 ووٹ پڑے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں جسٹس بابر ستار نے مؤقف اختیار کیاکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کسی بھی جج کے تبادلے سے قبل انہیں ذاتی طور پر سنا جائے۔ انہوں نے کمیشن سے استدعا کی کہ ٹرانسفر کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے پہلے انہیں مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔
دوسری جانب کمیشن کے اراکین نے جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلوں کی سفارش واپس لے لی ہے جس کے بعد ان کے تبادلوں کا معاملہ مؤخر ہو گیا ہے۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل







