اسحا ق ڈار کا انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ،،پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف، مکمل حمایت کا اعادہ
گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں اور فریقین کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان


اسلام آباد:نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری کر دہ کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں اور فریقین کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی بین الاقوامی برادری کی جانب سے تعریف اور حمایت کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان کی جاری کوششوں کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 16 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل







