افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج آپریشن ضرب اللحق کے تحت موثر اقدامات کررہی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
پاک فوج کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن ضرب اللحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان افغانستان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجوئوں کی بلا اشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر نے ایک بیان میں دشمن کی معاندانہ کارروائیوں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن ردِعمل پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 18 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل







