گوتریس نے فریقین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کو فوری بحال کیا جائے، آبنائے کو کھولا جائے اور عالمی معیشت کو دوبارہ سانس لینے دیا جائے


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےبحری راستے کی بندش کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آبنائے ہرمز میں پابندیاں عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انتونیو گرتریس نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین نازک جنگ بندی تاحال برقرار رہنے کے باوجود یہ بحران تیزی سے بگڑتا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں پر پابندیاں تیل، گیس، کھاد اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، توانائی، نقل و حمل، صنعت اور خوراک کی منڈیوں کو متاثر کر رہی ہیں اور عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اس بحران کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا اس کی زد میں ہے۔ ہر جنگ کی طرح اس تنازع کی قیمت بھی پوری انسانیت ادا کرے گی چاہے چند لوگ اس سے بہت بڑا منافع ہی کیوں نہ کما لیں۔
انہوں نے متحارب فریقین کو براہ راست پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کو فوری بحال کیا جائے، آبنائے کو کھولا جائے اور عالمی معیشت کو دوبارہ سانس لینے دیا جائے۔ تاہم، صرف راستے کھولنا کافی نہیں بلکہ تجارتی اشیا کی ترسیل کو محفوظ، قابل بھروسہ اور یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جلد مشرق وسطی کا دورہ کریں گے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ثالثی کرنے والے پاکستانی نمائندوں سے ملاقات کریں گے، عمان اور ایران بھی جائیں گے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago




