امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
یورپی یونین ہمارے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی، آئندہ ہفتے میں یورپی یونین کی کاروں اور ٹرکوں پر محصولات میں اضافہ کر رہا ہوں،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ہمارے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی، آئندہ ہفتے میں یورپی یونین کی کاروں اور ٹرکوں پر محصولات میں اضافہ کر رہا ہوں۔
بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ یورپی یونین کی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ای یو امریکا میں کاریں اور ٹرک تیار کریں گے تو کوئی محصول نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ امریکا میں اس وقت کئی آٹوموبائل اور ٹرک کے کارخانے زیرِ تعمیر ہیں، ان کارخانوں میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ایک ریکارڈ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ کارخانے امریکی کارکنوں پر مشتمل ہوں گے، جلد کھول دیے جائیں گے، آج امریکا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 days ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 19 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- a day ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 18 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- a day ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 19 hours ago


