یہ واقعہ گزشتہ روز مراکش کے جنوب مغرب میں واقع ’کیپ ڈرا ٹریننگ ایریا‘ میں پیش آیا، جو بحرِ اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع ہے،افری کام

رباط:مراکش میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں ’افریقن لائن 2026‘ کے دوران دو امریکی فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے لیے مراکش اور دیگر اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی افریقہ کمانڈ (افری کوم) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز مراکش کے جنوب مغرب میں واقع ’کیپ ڈرا ٹریننگ ایریا‘ میں پیش آیا، جو بحرِ اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع ہے۔ دونوں فوجی اہلکار ’افریقن لائن‘ نامی سالانہ فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔
افری کام کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا، مراکش اور مشقوں میں شریک دیگر اتحادی ممالک نے مشترکہ طور پر لاپتہ فوجیوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اہلکاروں تلاش کا عمل جاری ہے۔
امریکی فوج کی جانب سے لاپتہ اہلکاروں کی شناخت اور واقعے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
واضح رہے کہ ’افریقن لائن‘ براعظم افریقہ میں امریکا کی سب سے بڑی سالانہ مشترکہ عسکری مشق ہے، جو 2004 سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہے۔
ان مشقوں میں عام طور پر امریکا اور اس کے اہم افریقی اتحادیوں کے اعلیٰ فوجی حکام شرکت کرتے ہیں۔ رواں سال یہ مشقیں اپریل میں شروع ہوئیں اور مراکش سمیت چار ممالک (تیونس، گھانا اور سینیگال) میں جاری ہیں، جو مئی میں ختم ہوجائیں گی۔
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- ایک دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 7 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 13 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 14 گھنٹے قبل


