وزیراعظم کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم نے کہا کہ پن بجلی، شمسی توانائی اور بائیو گیس سمیت دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے لاگت میں مزید کمی ہو گی اور معیشت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے مستقبل کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وہ اسلام آباد میں پاور سیکٹر میں اصلاحات کے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پن بجلی، شمسی توانائی اور بائیو گیس سمیت دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے لاگت میں مزید کمی ہو گی اور معیشت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے حکام کو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے یہ بھی واضح کیا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ حالیہ دنوں میں بجلی کی جن تقسیم کار کمپنیوں نے "اکنامک میرٹ آرڈر" کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمر پر سمارٹ میٹر نصب کرنے کے منصوبے کے نفاذ میں تیزی لائی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی کے مسابقتی مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 9 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل






