پاکستان کی دعوت پر امریکا ایران کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، شہباز شریف
پاکستان نے عالمی امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے، جبکہ ایران امریکا مذاکرات میں سعودی ولی عہد سمیت برادر ممالک کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، جو خطے میں امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
تفصیلات مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان علمائے کونسل کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی، مزید جانیں ضائع نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان علماء کونسل اور بین الاقوامی تحفظِ حرمین کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہ اجتماع امتِ مسلمہ کے اتحاد اور محبت کی بہترین مثال ہے۔
وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آئے علما، مشائخ اور معزز مہمانوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے، امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل باہمی محبت، اتحاد اور مثالی کردار کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، جو خطے میں امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
کانفرنس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی امن اور مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت برادر ممالک کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ پیش رفت عالمی اعتماد کا مظہر ہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بن سکتی ہے۔
وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین اور شریک علماء و مشائخ کو مبارکباد دی اور اسے امتِ مسلمہ کے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی بہترین مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ 1979 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی اور ایرانی قیادت آمنے سامنے اسلام آباد میں بیٹھی اور مذاکرات کیے، جو ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی ایک اہم خدمت ہے جو اس نے اسلام اور عالمی امن کے لیے انجام دی، اور یہ کامیابی حکمت عملی، اخلاص اور پختہ عزم کا نتیجہ ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مذاکرات جلد دیرپا امن میں تبدیل ہوں گے اور خطے میں مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے گا، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امن مذاکرات میں بھرپور اور مؤثر کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے چین، ترکیہ اور دیگر برادر ممالک کی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو اہم قرار دیا، اس کے ساتھ انہوں نے عاصم منیر کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فریقین کو جنگ بندی اور مذاکرات کی میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 15 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 11 گھنٹے قبل






