Advertisement

 ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی

ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں افزودہ یورینیم کی امریکا منتقلی ضروری نہیں ہوگی ،یورینیم افزودگی کو محدود کرنے کی شرط بھی اس معاہدے کا حصہ نہیں،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 6th 2026, 9:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دفعہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، لیکن انکار کی صورت میں بمباری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے کا ایک "بہت اچھا موقع" موجود ہے تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائیوں اور حملوں کی طرف واپس جا سکتا ہے۔

دوران انٹرویو انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، لیکن انکار کی صورت میں بمباری کی جائے گی۔

 صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں افزودہ یورینیم کی امریکا منتقلی ضروری نہیں ہوگی اور ایران کی یورینیم افزودگی کو 3.67 فیصد تک محدود کرنے کی شرط بھی اس معاہدے کا حصہ نہیں۔

انٹرویو میں امریکی صدر کے مطابق خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو اس مذاکراتی عمل میں بھیجنے کا امکان بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر آخری ملاقات میں کسی جگہ معاہدے پر دستخط کیے جا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں ایران کی مدد کا معاملہ نہیں اٹھائیں گے، اور ایران سے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا سخت اقدامات کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرتھ سوش پر جاری بیان میں امریکی صدر معاہدے نہ ہونے کی صورت میں ایران کو دھمکی دے چکے ہیں۔

Advertisement
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 20 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 days ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 19 hours ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 17 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 14 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 19 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 days ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 20 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 days ago
Advertisement