Advertisement

28 فروری کے مقابلے میں ہمارے میزائلوں اور لانچرز کے ذخیرے میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے، عباس عراقچی

یہ دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے یا پھر ٹرمپ کو نئی دلدل میں دھکیلنے کا نتیجہ؟ وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ایک ہی ہے، ایرانی قوم دباؤ کے آگے نہیں جھکتی،عراقچی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 8th 2026, 9:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
28 فروری کے مقابلے میں ہمارے میزائلوں اور لانچرز کے ذخیرے میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہیں اور ان کی پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جب بھی سفارتی حل میز پر آتا ہے امریکا غیر ذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے یا پھر کسی کا ٹرمپ کو نئی دلدل میں دھکیلنے کا نتیجہ؟ وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ایک ہی ہے، ایرانی قوم دباؤ کے آگے نہیں جھکتی۔

بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کامزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں اور تین ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے  جب کہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہا کہ حملے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی آئی اے غلط ہے، ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے 75 فیصد نہیں، ہماری میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہیں، اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ہماری تیاری ایک ہزار فیصد ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ جنگ کے دوران شدید امریکی بمباری کے باوجودبھی ایران کا 70 سے 80 فیصد میزائلوں کا ذخیرہ محفوظ ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ تھا امریکی بمباری سے ایران کے آدھے سے زائد میزائل اور لانچرز تباہ ہو چکے ہیں۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 14 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 14 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 10 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 9 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
Advertisement