وزیراعظم نے بڑھتے ہوئے ایچ آئی وی کیسزکا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
اجلاس میں قومی ادارہ صحت، ڈریپ صوبائی محکمہ جات صحت، یو این ایڈز کامن مینجمنٹ یونٹ کے حکام بھی موجود تھے،ترجمان


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔تشکیل دی گئی ٹاسک فورس نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی تجویز دی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دی، جس کا کا دوسرا اجلاس وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی سربراہی میں ہوا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ٹاسک فورس کے اراکین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان جبکہ سابق معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی سابق کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی چیئر مین ٹاسک فورس، اسپیشل سیکرٹری داخلہ اسلام آباد، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ شریک تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کی ڈین ڈاکٹر سائرہ افضل، وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان، ماہر متعدی امراض ڈاکٹر صبیحہ قاضی جبکہ صوبوں کے سیکریٹری صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
علاوہ ازاں اجلاس میں قومی ادارہ صحت، ڈریپ صوبائی محکمہ جات صحت، یو این ایڈز کامن مینجمنٹ یونٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 14 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل





