Advertisement

 روس ہمیشہ اپنے قومی مفادات، تاریخی اقدار اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے متحد رہے گا، پیوٹن  

یہ دن روس کے لیے مقدس، روشن اور سب سے اہم قومی تہوار ہے، قوم عظیم محبِ وطن جنگ کے ہیروز کی قربانیوں، روایات اور ورثے کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھے گی،پیوٹن

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 9th 2026, 4:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 روس ہمیشہ اپنے قومی مفادات، تاریخی اقدار اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے متحد رہے گا، پیوٹن  

ماسکو: روسی صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ولادیمیر پیوٹن نے یومِ فتح کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ریڈ سکوائر میں ہونے والی فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ہمیشہ اپنے قومی مفادات، تاریخی اقدار اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے متحد رہے گا، اور فتح ہمیشہ ہماری ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  یوم فتح پر ماسکو میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب میں صدر پیوٹن نے روسی عوام اور فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن روس کے لیے مقدس، روشن اور سب سے اہم قومی تہوار ہے، روسی قوم عظیم محبِ وطن جنگ کے ہیروز کی قربانیوں، روایات اور ورثے کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ سوویت عوام نے نازی ازم کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کیا، اپنے ملک اور دنیا کو “مطلق برائی” سے بچایا اور ان ریاستوں کو دوبارہ خودمختاری دلائی جو ہٹلر جرمنی کے سامنے ہتھیار ڈال چکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 22 جون 1941 روسی تاریخ کے سب سے المناک دنوں میں سے ایک تھا، جب نازی جرمنی نے سوویت یونین پر حملہ کیا اور ملک پر قبضے، ثقافت کی تباہی اور سوویت عوام کی نسل کشی کے منصوبے بنائے، نازی قیادت نے پورے یورپ سے طاقت جمع کی، تاہم وہ روسی کردار اور سوویت عوام کی قوتِ ارادی کا درست اندازہ نہ لگا سکے۔
Putin denounces Nato at scaled back Russia's Victory Day parade

روسی صدر نے جنگِ عظیم دوم میں جان قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ روس اُن تمام فوجیوں، شہریوں، محصور لینن گراڈ کے متاثرین اور وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے والدین، دادا پردادا، بھائیوں، بہنوں، دوستوں اور اُن تمام لوگوں کی یاد میں سر جھکاتے ہیں جنہوں نے روس کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

صدر پیوٹن نے اپنے خطاب میں یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج کے روسی فوجی بھی اپنے آباؤ اجداد کی روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں، روسی فوجی ایک ایسی جارحانہ قوت کے خلاف برسرِ پیکار ہیں جسے پورا نیٹو اتحاد اسلحہ اور حمایت فراہم کر رہا ہے، تاہم اس کے باوجود روسی فوجی آگے بڑھ رہے ہیں۔

پیوٹن نے روسی انجینئرز، سائنسدانوں، کارکنوں اور دفاعی صنعت سے وابستہ ماہرین کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدید جنگی تجربات کی بنیاد پر جدید اور منفرد ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارا مقصد حق پر مبنی ہے، ہم متحد ہیں، اور فتح ہمیشہ ہماری تھی، ہماری ہے اور ہماری ہی رہے گی۔ 

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 18 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 3 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 17 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
Advertisement