Advertisement
پاکستان

محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے ملاقات، منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے پر دستخط

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 9th 2026, 4:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے ملاقات، منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے پر دستخط

ڈھاکہ:وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی جس میں دونوں وزارت داخلہ کے درمیان سیکرٹری لیول جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی سمگلنگ و استعمال اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے لیے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکومت پاکستان جبکہ وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے معاہدہ پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے منفی اثرات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

معاہدے کے تحت منشیات کی غیر قانونی فروخت اور سپلائی لائن کو توڑنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی، دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیاں منشیات کے سمگلروں اور نیٹ ورکس کے بارے بروقت معلومات کا تبادلہ کریں گی، اسی طرح اہلکاروں کی تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور منشیات کی روک تھام کے لیے بہترین طریقہ کار کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو سیف سٹی پراجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت کو سیف سٹی پراجیکٹ میں ہر لحاظ سے سپورٹ کریں گے۔

ملاقات میں پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات۔ انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزرائے داخلہ نےانسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، سائبر کرائمز۔ منظم جرائم اور مالیاتی فراڈ کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، پولیس اکیڈمیز میں آفیسرز کے لیے ٹریننگ پروگرامز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

دوران ملاقات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے تعاون کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 17 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 17 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
Advertisement