اجلاس میں خاص طور پر جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی اثرات، مالی دباؤ اور معیشتی خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا،ترجمان


تہران: امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ جنگی حالات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا یہ اجلاس روایتی انداز کے بجائے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، تاکہ اراکین محفوظ ماحول میں اپنی رائے اور تجاویز پیش کر سکیں۔
ترجمان نے مزید بتایاکہ اجلاس میں خاص طور پر جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی اثرات، مالی دباؤ اور معیشتی خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا آخری عوامی اجلاس 16 فروری کو منعقد ہوا تھا، جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے اہم حالات میں قانون ساز ادارہ دوبارہ فعال ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اجلاس ملک کی آئندہ پالیسیوں اور جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلوں کی بنیاد بن سکتا ہے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 11 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 11 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل








