Advertisement
پاکستان

پاکستان کا ایٹمی پروگرام رہتی دنیا تک اسکا دفاعی اثاثہ رہے گا،شہباز شریف

پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے ، جارحیت کیلئے نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا آج پاکستان کو ایک ذمے دار ایٹمی طاقت کے طور پر جانتی ہے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 14th 2026, 3:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا ایٹمی پروگرام رہتی دنیا تک اسکا دفاعی اثاثہ رہے گا،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام رہتی دنیا تک اسکا دفاعی اثاثہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ 10 مئی کو پوری قوم نے معرکہ حق کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل و کرم سے پاکستان کو وہ فتح و نصرت اور عزت و وقار عطا فرمایا جو قومی یکجہتی اور اتحاد و اتفاق کا نتیجہ تھا۔

خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم اس معرکے میں یک جان دو قالب تھی۔ افواج پاکستان نے جوان مردی سے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اب 28 مئی کی آمد آمد ہے ۔ تاریخ اس دن کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام رہتی دنیا تک اسکا دفاعی اثاثہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ یہ سوچ اور قومی بیانیہ رہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے ، جارحیت کیلئے نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا آج پاکستان کو ایک ذمے دار ایٹمی طاقت کے طور پر جانتی ہے ۔ انہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے سائنسدانوں ، سیاست دانوں، اداروں اور حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اس پروگرام کے بانی تھے اور میرے قائد نواز شریف نے اسے نکتہ انجام تک پہنچایا ۔

وزیر اعظم نے اس سلسلے میں تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے بعد اب ہمیں معاشی طاقت بننا ہے جس کیلئے ہم ایک ٹیم کی صورت میں ملکر دن رات کوشاں ہیں اور ان کوششوں کے نتائج آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں ۔ یہ دشوار گزار اور لمبا سفر ہے لیکن جو قومیں مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیتی ہیں کامیابی انکا مقدر ہوتی ہے ۔ 

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں جنگ سے تمام معیشتوں کو مسائل کا سامنا ہے ۔ فی الحال عارضی جنگ بندی ہے۔ پاکستان میں صورتحال خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر رہی ہے ۔ یہاں اس طرح قطاریں نہیں لگیں۔ سب نے ملکر صورت حال سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے کام کیا۔

وزیر اعظم نے دہشت گرد کو روکتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریلوے ملازم لیاقت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے ہیروز ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں پاکستان کی مسلح افواج ، سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شہری دے رہے ہیں دنیا کی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
Advertisement