لاہور میں ویب کون 2026 کا انعقاد:ورک پلیس پر صنفی عدم مساوات اور خواتین کی قیادت پرزور
کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں خواتین آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں، مگر رسمی شعبہ روزگار میں ان کی شرکت 25 فیصد سے بھی کم ہے


لاہور:(واصف محمود) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 18ویں سالانہ ویمن اِن بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس (WIBCON 2026) منعقد ہوئی، جس میں 700 سے زائد چیف ایگزیکٹوز، کارپوریٹ رہنماؤں، ماہرین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ “دی اِنکلیوسِو شفٹ” کے عنوان سے ہونے والی اس کانفرنس میں شمولیت، قیادت اور کام کی جگہ پر مساوات جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (PSTD) کے زیر اہتمام جبکہ گورمیٹ فوڈز اینڈ بیوریجز پاکستان کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں خواتین آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں، مگر رسمی شعبہ روزگار میں ان کی شرکت 25 فیصد سے بھی کم ہے، جبکہ اعلیٰ کارپوریٹ عہدوں اور بورڈ رومز میں خواتین کی نمائندگی نہایت محدود ہے۔
دوران کانفرنس شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو ملازمت کی جگہوں پر امتیازی سلوک، تنخواہوں میں عدم مساوات، ترقی کے محدود مواقع اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا ہے، جو انہیں قیادت کے عہدوں تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔
پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر فہد چنائے نے اپنے افتتاحی خطاب میں اداروں پر زور دیا کہ وہ صرف نمائشی وعدوں کے بجائے ایسے کام کے ماحول تشکیل دیں جہاں تنوع اور شمولیت کو فیصلہ سازی اور قیادت کا مستقل حصہ بنایا جائے۔
کانفرنس کے اہم سیشنز میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی گفتگو شامل تھی، جنہوں نے سفارت کاری کے تناظر میں قیادت، مکالمے، ہمدردی اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قیادت اور پالیسی سازی سے الگ رکھ کر معاشرے ترقی نہیں کر سکتے۔
کانفرنس میں “Leadership in Practice: Closing the Advancement Gap” کے عنوان سے ایک خصوصی CEO پینل بھی منعقد ہوا، جس میں مختلف کارپوریٹ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ پینل میں کام کی جگہوں پر صنفی، مذہبی، ثقافتی اور جسمانی امتیاز کے خاتمے، مساوی تنخواہوں، قیادت کے مواقع اور خواتین کو درپیش رکاوٹوں پر گفتگو کی گئی۔
مقررین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان میں خواتین کو اکثر مردوں کے مقابلے میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے تاکہ انہیں برابر کی شناخت اور ترقی کے مواقع مل سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمولیت کو کاروباری حکمت عملی کا لازمی حصہ بنایا جائے۔
کانفرنس میں ترکیہ کی مثال بھی دی گئی، جہاں خواتین کے لیے نسبتاً محفوظ اور شمولیتی کام کے ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان ایسے ممالک سے سیکھ کر خواتین کے لیے مزید محفوظ اور بااختیار ورک پلیسز تشکیل دے سکتا ہے۔
ایک اور سیشن “From Visibility to Voice” میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی اور لیڈرشپ کوچ اندلیب عباس نے خواتین کی نمائندگی اور فیصلہ سازی میں ان کی مؤثر شمولیت پر گفتگو کی۔ مقررین نے کہا کہ صرف نمائندگی کافی نہیں بلکہ خواتین کی آواز کو سننا اور انہیں فیصلہ سازی میں حقیقی اختیار دینا ضروری ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کے کارپوریٹ شعبے میں شمولیت کی بحث اب صرف نمائندگی تک محدود نہیں رہی بلکہ اب توجہ مساوی مواقع، احتساب، اثر و رسوخ اور خواتین سمیت مختلف طبقات کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 2 دن قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 19 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 20 گھنٹے قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 2 دن قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 19 گھنٹے قبل





