Advertisement

آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں کالا موتیا کے جدید علاج میں لیزر کے استعمال اور اس کے عملی انتظام کے حوالے جدید تحقیق اور نئی ادویات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 15th 2026, 4:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد

لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور نے MEDCONG2026 کے سلسلے میں آپتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP) لاہور کے تعاون سے ایک پری کانفرنس ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس ورکشاپ کا عنوان "کالا موتیا کا جدید علاج" تھا، جو سردار ٹرسٹ آئی ہاسپٹل، مین کینال روڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں میڈیکل، سرجیکل اور لیزر مینجمنٹ کے سیشنز کے علاوہ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی شامل تھا، جس میں نوجوان ڈاکٹروں کو کالا موتیا کے عملی انتظام کے بارے میں اہم نکات سکھائے گئے۔

اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد نوجوان ماہرین امراض چشم اور پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس کو کالا موتیا کی جدید تشخیص اور طریقہ علاج سے روشناس کروانا تھا۔ تقریب کے فوکل پرسن پروفیسر چوہدری جاوید اقبال تھے۔ ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دیگر مہمان گرامی میں پروفیسر محمد معین پرو وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر رضا علی شاہ، پروفیسر عاطف منصور،پروفیسر ایم علی اے صادق، ڈائریکٹر سردار ٹرسٹ آئی ہاسپٹل، پرفیسر میاں محمد شفیق ، پروفیسر میاں ارشد محمود ، ڈاکٹر عرفان کرامت ، ڈاکٹر ارشد ہمایوں ، ڈاکر ارشد حُسین ، ڈاکٹر شاہد شہاب ، فہمان شہزاد، ایڈمن مینیجر،  ڈاکٹر عرفان علی، کنسلٹنٹ آئی سرجن اور مختلف ہسپتالوں سے آئے ہوئے ڈاکٹرز اور پی ایم اے لاہور کے اراکین نے کثیر تعداد میں اس ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

پروفیسر چوہدری جاوید اقبال (چیف کنسلٹنٹ)  نے پاکستان میں کالا موتیا کی وجہ سے ہونے والی بینائی کی محرومی کے بوجھ پر بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ PMA اس بوجھ کو کم کرنے میں کس طرح فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کالا موتیا کے علاج میں لیزر کے استعمال اور اس کے عملی انتظام کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

پروفیسر عاطف منصور نے کالا موتیا کے طبی انتظام میں ہونے والی جدید تحقیق اور نئی ادویات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔
پروفیسر سید رضا علی شاہ نے کالا موتیا کی سرجری کے شعبے میں ہونے والی نئی ایجادات اور جراحی کے جدید طریقوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

پروفیسر جاوید چوہدری نے انٹر ایکٹو سیشن میں  نوجوان ڈاکٹرز کو پاکستان کے معروضی حالات  کے مُطابق کالا موتیا کےعملی علاج اور  نابینا پن سے  بچنے کے لئے تفصیلی رہنمائی فراہم کی ۔

ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری (صدر PMA سینٹر) نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیکل کمیونٹی کی مسلسل تعلیمی تربیت اور اس طرح کی ورکشاپس کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

Advertisement
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 20 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement