وزیراعظم نے قومی خودمختاری کے تحفظ اور امن و استحکام یقینی بنانے میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت، پیشہ وارانہ تیاریوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے شہدا کو خراج عقیدت اور مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر قیمت پر دفاع کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں اساتذہ اور طلبا آفیسرز سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے قومی خودمختاری کے تحفظ اور امن و استحکام یقینی بنانے میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت، پیشہ وارانہ تیاریوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے شہدا کو خراج عقیدت اور مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
معرکہ حق کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی فتح پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن غضب للحق افغان طالبان کی دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف معصوم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پورے عزم کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
اس سے قبل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 21 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a few seconds ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 43 minutes ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 hours ago




