آرمی افسران وجوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازنے کے لئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد
ئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 50 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 12 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

.jpeg&w=3840&q=75)
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے حصول تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں، افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کے لئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 50 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 12 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے اہل خانہ نے اعزازات وصول کئے، شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانی ہر پاکستانی کے لئے ایک مقدس امانت ہے، مادر وطن میں امن و سلامتی ان کی عظیم قربانیوں اور فرض سے بے پناہ لگن کی مرہون منت ہے.
فیلڈ مارشل نے شہدا کے خاندانوں کی جانب سے ان کی بے مثال قربانیوں اور غیر متزلزل وابستگی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کی تعریف کی، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاریوں اور غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے.

فیلڈ مارشل نے دہشت گردوں کے خلاف ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے حصول تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 2 دن قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- ایک دن قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 8 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 43 منٹ قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- ایک دن قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 2 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل







