Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف 23 مئی سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف اپنے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم کی اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ سے بھی ملاقات ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر May 22nd 2026, 3:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم شہباز شریف 23 مئی سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کل سے 26مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان اور چین مضبوط دوست اور تزویراتی شراکت دار ہیں۔ہر آزمائش پر پورا اترنے والی دونوں ملکوں کی لازوال دوستی وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک ایسے موقع پر چین کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ملک اپنے سفارتی تعلقا ت کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان۔چین سدا بہار تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کے وژن کو آگے بڑھانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف اپنے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ سے بھی ملاقات ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ سیاسی،معاشی اور تزویراتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں ملکوں کی قیادت کی خصوصی توجہ پاکستان۔چین اقتصادی راہداری کی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط پر مرکوز ہوگی۔معاشی سفارتکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کا فروغ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز صوبہ ژیجیانگ کے شہر ہانگژو سے کریں گے، جہاں وہ آئی ٹی ، ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (BESS) اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

علاوہ ازاں بیجنگ میں وزیراعظم محمد شہبازشریف بیرونی ممالک کے لئے چین کی عوامی انجمن برائے دوستی کی میزبانی میں پاکستان ۔ چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سےاستقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا دورہ باہمی سیاسی اعتماد کو مزید وسعت دینے کے ساتھ اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا۔دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اورپاکستان ۔ چین دیرینہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 20 گھنٹے قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 17 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 3 دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 17 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement