پاکستان
پی آئی اے کا عاشورہ پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے عاشورہ پر عراق کےلیےخصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
زائرین کی سہولت کے لیے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے کی 11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی اور زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا جائے گا۔
اس حوالے سے سی ای اوارشد ملک کا کہنا ہے کہ مذہبی مواقع پرخصوصی پروازیں پی آئی اے کی روایت رہی ہے زائرین کی خدمت اور قومی ائیرلائن کی ذمےداری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی ہدایات پر پروازیں ترتیب دی جارہی ہیں کوشش ہے کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
دنیا
جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی
جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
پاکستان
امن اوامان کے قیام کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن اوامان کے قیام کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے باجوڑ میں اندوہناک واقعہ ہوا جہاں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری کو شہید کردیا گیا، باجوڑ میں سب سے بڑی جماعت ، جماعت اسلامی ہے، باجوڑ میں زیادہ تر سیاسی لوگوں کو ہدف بنایا جاتا ہے، سکیورٹی کو یقینی بنانا وفاقی ،صوبائی اور قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی خاموش نہیں رہ سکتی، پاکستان کا ہر فرد قیمتی ہے،ہم فوج کے جوان کیلئے بھی بات کرتے ہیں کسی جماعت کا سیاسی ورکر بھی بہت قیمتی ہوتا ہے۔ بلوچستان اور کے پی میں مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، امن وامان کی براہ راست ذمہ داری حکومت کی ہے، ہمارا ایک بیس بائیس سال کا ریکارڈ چلتا آرہا ہے، جب تک امریکا کی مدد نہیں کی تھی ہمارا پورا بارڈر محفوظ تھا، ہمارا افغانستان،بلوچستا ن اور کے پی کا بارڈر محفوظ تھا، امریکی محبت میں انہوں نے ہمیں کمزور کردیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ افغان حکومت کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،پاکستان بھی بات چیت سے مسائل حل کرے، ہم کیوں اپنے خطے پر کسی کی پراکسی لڑیں۔ مجموعی طور پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، حکومت بیٹھ کر مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں، آپ کے بہت سی جماعتوں سے اختلافات ہوں گے،سب کو آن بورڈ لینا ہوگا،باجوڑ واقعے میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری کی شہادت کی مذمت کرتا ہوں، تمام ادارے موجود ہیں پھر دہشتگرد کہاں سے آتے ہیں اور کہاں جاتے ہیں؟ ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ کبھی کبھی رائی کا پہاڑ فراہم کرتے ہیں،کبھی کبھی خود ہی پہاڑ بن جاتے ہیں، پاکستان اس بدامنی کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، امن وامان کے براہ راست اثرات معیشت پر پڑتے ہیں، یہ تو ملک میں سکول ہی بیچے چلے جارہے ہیں، تعلیم اور صحت کا حال برا ہے، جب یہ کہتے ہیں مہنگائی کم ہورہی ہے تو یہ جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں، مسئلے کیسے حل ہونگے جب انڈسٹری بند پڑی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں نیچے چلی گئیں، ہمارے ہاں پٹرول کی قیمت برقرار نہیں بلکہ بڑھائی گئی، ونٹر پیکج میں بھی لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ کرکے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا عمل ختم ہونا چاہیے، انہوں نے جھوٹ اور دھوکے کا سامان کیا ہوا ہے، آئی ایم ایف کا وفد تین دن آپ کے ساتھ بیٹھا ہے، حکومت کا سارا انحصار ٹیکس بڑھا کرپیسے لینے پر ہے، ایف بی آر کے 25ہزار لوگ تو کام کرتے نہیں، جاگیر دار پر اب تک کوئی ٹیکس پالیسی نافذ نہیں ہوئی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ سولر پالیسی کسی صورت تبدیل نہیں ہونی چاہیے ، آئی پی پیز سے غلط معاہدے ختم کیے جائیں، پہلے انہوں نے واضح کہا تھا منی بجٹ نہیں لائیں گے، اب شارٹ فال پر ہر نئے دن کہتے ہیں منی بجٹ لائیں اور کبھی کہتے ہیں نہیں لائیں گے ، چیزیں مہنگی ہونے سےغریب آدمی کیلئے ہر روز ایک نیا منی بجٹ ہی ہوتا ہے۔
تفریح
شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن بنیں گی
فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر
معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس کا پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔
فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بن رہی
نکھل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جب شردھا کپور کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا