Advertisement
پاکستان

پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان اپنی نوجوان آبادی کو آئی ٹی ٹریننگ اور عالمی معیار کی سرٹیفکیشن فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان عالمی منڈی کے تقاضوں کے مطابق تیار ہو سکیں،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 24th 2026, 3:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

ہانگژو:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

چین کے شہر ہانگژو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہانگژو ایک خوبصورت اور جدید شہر ہے جو چینی صدرشی جن پنگ کے وژن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے چین کو عالمی معاشی اور عسکری طاقت میں تبدیل کیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا۔ ان کے مطابق شینزن سے ہانگژو تک اربوں ڈالر کے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے، جن میں سے 30 فیصد معاہدوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ایم او یوز کو تیزی سے عملی معاہدوں میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی نوجوان آبادی کو آئی ٹی ٹریننگ اور عالمی معیار کی سرٹیفکیشن فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان عالمی منڈی کے تقاضوں کے مطابق تیار ہو سکیں۔وزیراعظم نے تعاون کے چار اہم شعبوں زراعت، آئی ٹی، اسپیشل اکنامک زونز اور مائنز اینڈ منرلز کو مستقبل کی ترقی کے لیے کلیدی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت میں پیداوار بڑھانے کے لیے جدید بیج، مشینری اور بہتر طریقہ کار اپنانا ضروری ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں لاکھوں چھوٹے کاروبار قائم کرکے ویلیو ایڈیشن کو فروغ دیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کو قرضوں کے بجائے مہارت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں ون ونڈو آپریشن اور ریڈ کارپٹ ٹریٹمنٹ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں 6 ہزار ایکڑ پر عالمی معیار کا اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جا رہا ہے، جو سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
Advertisement