لبیک اللھم لبیک!مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،عازمین حج منیٰ پہنچ رہے ہیں، وقوفِ عرفہ کل ادا کیا جائے گا
س ذوالحجہ کو حجاج کرام جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حلق اور قربانی کریں گے اورطوافِ زیارت کریں گے


مکہ مکرمہ:آ ج سے مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔عازمین حج منیٰ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ عبادات اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عازمین پیر کی رات منیٰ میں قیام کریں گے اور منگل 9 ذی الحج کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے منیٰ سے عرفات روانہ ہو ں گے۔غروبِ آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے ۔ جہاں وہ کھلے آسمان تلے شب بسر اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔
جبلکہ دس ذوالحجہ کو حجاج کرام جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حلق اور قربانی کریں گے اورطوافِ زیارت کریں گے۔
حکام کے مطابق جمعہ کی دوپہر تک بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر چکی تھی، جن میں سے 14 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ فضائی راستے سے پہنچے۔سعودی حکام نے مقدس مقامات پر سایہ دار جگہوں ، مسٹ فین اور طبی سہولیات میں اضافہ کردیا ہے۔

دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ مناسک حج کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہے گا اور کھلے علاقوں میں گرد آلود ہوا چلنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مناسک حج کے دوران مکہ مکرمہ میں سخت گرمی کا امکان ہے اور 25 مئی تک درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے
۔سعودی حکام نے اپیل کی ہے کہ عازمین حج ہدایات پر عمل کریں اور زیادہ مقدار میں پانی کا استعمال کرکے سخت گرمی میں پانی کی کمی سے بچنےکی کوشش کریں اور رہنما حفاظتی اصولوں پر ہر حال میں عمل کریں۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل




