Advertisement
پاکستان

عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات جاری رہیں گی، وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ امن دستوں کے عالمی دن پر امن کے سپاہیوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتا ہے،شہبازشریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 29th 2026, 3:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات جاری رہیں گی، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے توسط سے عالمی امن کو مزید موثر کرنے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتا ہےاور عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ امن دستوں کے عالمی دن 29 مئی 2026 پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ امن دستوں کے عالمی دن پر امن کے سپاہیوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

جاری بیا ن میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ہر سال یہ دن دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے پرچم تلے عسکری، پولیس اور سویلین دستوں کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن Invest in Peace ’’امن کے فروغ میں سرمایہ کاری‘‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، یہ موضوع پائیدار عالمی امن اور انسانی جانوں کے تخفظ کے فروغ میں پرعزم سیاسی حمایت اور مالی معاونت کی کلیدی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن اقوامِ متحدہ کے پہلے امن مشن کے قیام کی یاد کو بھی تازہ کرتا ہے، جس نے 1948 میں فلسطین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں، امن دستوں کی تاریخ میں 20 لاکھ سے زیادہ مرد و خواتین 70 سے زائد امن مشنز میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کیلئے سب سے دیرینہ اور بڑے شراکت دار ممالک میں شامل ہے، عالمی امن کے قیام اور تخفظ میں ان ممالک کا امن دستوں کے توسط سے نہایت موثر کردار ہے، یہ کردار بلاشبہ اجتماعی طور پر امن کی ترجیح کا آئینہ دار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان 1960 سے لے کراب تک 235000 اہلکاروں کے ساتھ 48 سے زائد امن دستوں میں اپنی خدمات پیش کر چکا ہے، جن میں 500 سے زائد خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امر پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کیلئے پاکستان پانچواں بڑا شراکت دار ہے، پاکستان کو اپنے شہداء اور ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو دنیا کے مختلف خطوں میں امن، استحکام اور انسانیت کے تحفظ کے لئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی عزم کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کے توسط سے عالمی امن کو مزید موثر کرنے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان کا یہ تعاون عالمی امن و استحکام اور کثیر الجہتی سفارت کاری پر ہمارے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

Advertisement
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 18 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 15 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 11 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 17 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement