واقعے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،ریسکیو حکام


جنوبی وزیرستان:صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل توئی خلہ کے علاقے گل کھچ میں اراضی تنازع پر 2 فریقوں کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جب کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل سعاد عرف سیدو بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 9 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 9 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 9 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 6 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 6 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago




