ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال
اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کے حالات پر ابتدا میں مثبت ردعمل کا اظہار کیا جس سے بینچ مارک انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 181,869.33 کے قریب پہنچ گیا


کراچی: امریکا اور ایران امن معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں جمعرات کو 100 انڈیکس تقریباً 900 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار کی سطح پر بحال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کے حالات پر ابتدا میں مثبت ردعمل کا اظہار کیا جس سے بینچ مارک انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 181,869.33 کے قریب پہنچ گیا۔
بعد ازاں منافع خوری نے تیزی کو محدود کردیا جس سے انڈیکس 181,045.34 کی انٹرا ڈے کم ترین سطح پر آ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے آخری گھنٹے میں انڈیکس میں تیزی سے بحالی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 887.19 پوائنٹس یا 0.49 فیصد اضافے سے 181,398.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد تہران آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول دے گا جب کہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی بھی فوراً ختم کردی جائے گی۔
شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ مفاہمتی یادداشت فوری نافذ العمل ہوگی اور پہلے قدم کے طور پر ایران آبنائے ہرمز کو فوراً کھول دے گا اور امریکہ فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کردے گا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 14 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 12 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 15 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 17 hours ago








